امام خمینیؒ کا فقط ایک مقصد تھا، لوگوں کو ظالم طاقتوں کے مقابلہ میں آزادی دلانا

ظفر آقا ہندوستانی اخبار کے صحافی

ID: 41016 | Date: 2015/09/09

"ظفر آقا" ہندوستانی اخبار کے صحافی کا ماننا ہے کہ امام خمینیؒ کا فقط ایک مقصد تھا اور وہ دنیا کے لوگوں کو استعمار اور ظالم طاقتوں کے مقابلہ میں آزادی دلانا تھا۔
امام خمینیؒ نے اپنی زندگی میں اپنی زبان سے آزادی ہی کا لفظ ادا کیا اور اسی لفظ  پر اپنے مقصد کی بنیاد رکھی۔ امام خمینیؒ نے اس لفظ سے استفادہ کرکے اپنی شخصیت، تحریک اور پیغام کو نہ فقط ایرانیوں تک بلکہ پوری دنیا کو پہچایا۔ اور آپ نے پوری دنیا سے یہ درخواست کی اگر آزادی چاہتے ہو تو امریکا اور اسرائیل کا مقابلہ کرو۔ ظفر آقا نے ایرانیوں کے ذریعہ امامؒ کے مقاصد کے متحقق ہونے پر خوشی کا اظہار کیا انہوں نے ایران کے صدر احمدی نژاد کا امامؒ کی راہ کو آگے بڑھانے پر شکریہ ادا کیا اور کہا: میں اس بات سے خوش ہوں کہ احمدی نژاد بھی مظلوم لوگوں کی حمایت اور امریکا کی مخالفت میں امامؒ کے راستہ کو آگے بڑھا رہے ہیں۔