ایک دن ہم لوگ نماز ظہرین امام کے گھر میں  پڑھ رہے تھے کہ ایک شخص آیا اور امام  ؒ کی کچھ تصویریں  نمازیوں  کے درمیان تقسیم کرنے لگا۔ امام جب اس کی طرف متوجہ ہوئے تو بہت غصہ ہوئے اور ناراضگی اور غصہ کے عالم میں  اس سے کہا: ’’کیوں  میرے گھر میں میری توہین کر رہے ہو۔ میں  اجازت نہیں  دوں گا کہ یہاں  پر اس طرح کے کام ہو اور میری پبلسٹی کی جائے‘‘۔