جاپانی سیاح :

امام خمینی (رح) تاریخ ساز مرد،دنیا کو بھی بدل دیا

امام خمینی(رح) ایسے تاریخ ساز اور مجاہد مرد ہیں جس نے نہ صرف مملکت ایران بلکہ پوری دنیا کو بدل دینے میں کامیاب ہوئے ۔

ID: 40798 | Date: 2015/08/22

جاپانی سیاح یونگ سان نے جمہوری اسلامی کے بانی حضرت امام خمینی (رح) کے بلندو بالا مقام کے سامنے ادائے احترام کرنے کے بعد،آستان امام خمینی(رح) کے خبرنگار سے کہا: میری نظر میں امام خمینی(رح) ایسے تاریخ ساز اور مجاہد مرد ہیں جس نے نہ صرف مملکت ایران بلکہ پوری دنیا کو بدل دینے میں کامیاب ہوئے ۔


چاپانی سیاح نے مزید کہا: کچھ ہی مدت ہے کہ میں جاپان سفارت کی طرف سے تہران میں کسی  منصوبے پر کام کرنے کے لئے آیاہوں اور اسی عرصہ میں اس بڑ ے شہر کو قریب سے دیکھ سکا ۔


انھوں مذکورہ مطلب کی  تشریح میں کہا : مجھےیہ دیکھ کر بہت تعجب ہوا کہ ایران  کے بازروں میں دوسر ے ممالک کے اجناس اور چیزیں فروخت ہوتیں ہیں ۔ جبکہ جو منفی تبلیغات ہمار ے لئے کی گئی ہیں ان کے تحت ہم یہ سوچ رہے تھے کہ ایران عالمی پابندیوں کی وجہ سے ایک فقیر،غریب اور پس ماندہ ملک ہے ۔ لیکن اب یہ سب کچھ دیکھنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچاہوں کہ ایران ایک طاقتور اور اہم ملک ہے جس کی عوام مہربان،محبت والی اور سخت محنتی ہیں اورمیں پور ے اطمینان کے ساتھ  اپنے ہم وطنوں کو سیاحت،کے لئے ایران کو  ایک خوبصورت،دلکش،طبیعت اورجذابیت سے بھر ے ہوئے مقصد کے طور پر پیش کرتاہوں۔