سعید خان:

ایران میں معاشی، اقتصادی تبدیلی ہی نہیں لائے بلکہ روحانی تبدیلی دی

آپ نے شیعہ سنی اتحاد کے لئے بہت ہی سنجیدہ اور ایماندارانہ کوشش کی

ID: 40501 | Date: 2015/07/29

آپ ہمیں اپنا تعارف کرایں؟


میں سعید خان ہوں ہندوستان کے ممبئی سے تعلق رکھتا ہوں، ایک بزنس مین ہوں اور کئی ملی تنظیموں سے بھی وابستہ ہوں اور بہت سے فلاحی ادارے چلاتا ہوں۔


 


آپ امام خمینی سے کب اور کیسے آشنا ہوئے؟


میں اس وقت بہت چھوٹا تھا جب انقلاب کے سلسلے میں امام کی کوششوں کے بارے میں اخبارات میں پڑھا کرتے تھے والد سنایا کرتے تھے اس وقت تو اتنا سمجھ میں نہیں آتا تھا لیکن عمر کے ساتھ ساتھ شعور آیا کہ والد جس شخصیت کے بارے میں بات کیا کرتے تھے وہ اس صدی کا سب سے بڑا رہنما تھا، انقلاب کے بارے میں تحریکیں بہت چلتی ہیں لیکن جو انقلاب ایران میں آیا اور آپ ایران میں معاشی، اقتصادی تبدیلی ہی نہیں لائے بلکہ روحانی تبدیلی دی وہ عظیم ہے۔


 


آپ کی نظر میں وہ کیا وجہ تھی کہ امام شاہ سے مقابلہ کرنے اور اس کو ملک سے باہر نکالنے میں کامیاب رہے؟


میں چونکہ ایک سنی مسلمان ہوں اس لئے میں امام کو اس نظر سے زیادہ دیکھتا رہا ہوں کہ امام نے امت مسلمہ اور اسلام کے بارے میں کیا کہا ہے، آپ نے تمام مسلمانوں کو ایک امت بتایا اور یہ امام کی فکر تھی کہ آپ نے مسلمانوں کو زمانے کے شیطان سے آشنا کرایا، آپ نے شیعہ سنی اتحاد کے لئے بہت ہی سنجیدہ اور ایماندارانہ کوشش کی۔


 


امام نے جو اتحاد بین المسلمین کا نعرہ بلند کیا اس کے بارے میں آپ کا کیا نظریہ ہے؟


امام نے اپنے دور میں اور آپ کے انتقال کے بعد ایران نے اس پر بہت کوششیں کی ہیں لیکں ایماندارانہ بات یہ ہے کہ سنی دنیا کی طرف سے ایران کے اس قدم کی اتنی پزیرائی نہ ہو سکی ورنہ امام کا وہ خواب بہت پہلے ہی پورا ہو چکا ہوتا۔


 


یوم القدس کی بنیاد امام خمینی نے رکھی اس بارے میں آپ کا کیا کہناہے؟


یہ امام کے نظریات کا اثر تھا، قدس کو بین الاقوامی سطح پر یہودیوں کو بلکہ یوں کہیں کہ لگتا ہے کہ عربوں نے بھی بھلا دیا تھا اور امام نے اس دن کے ذریعہ پوری دنیا کے مسلمانوں کو یاد دلایا کہ یہ تمہارا قبلہ اول ہے اور تم دینی اور شرعی طور پر اس سے دست بردار نہیں ہو سکتے، اور آج یوم القدس کے موقع پر شیعہ اور سنی حاضر ہو کر امام کی آواز پر لبیک کہہ رہا ہے اور بتا رہا ہے کہ یہ آزاد ہو کر رہے گا۔


 


امام کی صفات حمیدہ میں سے آپکو کس صفت نے انکی طرف جذب کیا؟


ہجرت انقلاب کی ضمانت ہے اور پیغمبر کی طرح آپ نے بھی انقلاب کے لئے ہجرت کی۔


 


ایک جملے میں آپ امام خمینی کے بارے میں کیا کہیں گے؟


نبی کے اسلامی انقلاب کے بعد اس سرزمین پر اگر کوئی اسلامی انقلاب لایا ہے تو اس کا نام امام خمینی ہے۔