راوی: حجت الاسلام موحدی کرمانی

نفس ہے جو دعوت کرتا ہے

نجف میں جب میں تھا تو بعض حضرات کی زبان سے یہ گلہ سنتا تھا کہ امام ہماری طرف کچھ زیادہ توجہ نہیں دیتے

ID: 40121 | Date: 2024/03/30

نجف میں  جب میں  تھا تو بعض حضرات کی زبان سے یہ گلہ سنتا تھا کہ امام ہماری طرف کچھ زیادہ توجہ نہیں  دیتے۔ میں  نے یہ بات حاج شہید مصطفی کو بتائی اور انہوں  نے امام سے عرض کیا کہ فلاں  فلاں  صاحب سے کچھ زیادہ ملنا جلنا رکھیں  اور ہم نے اس مسئلے کی کئی  مرتبہ امام سے تکرار کی۔ لیکن امام نے فرمایا: ’’یہ شیطان کے ہتھکنڈے اور حیلے ہیں  یعنی درحقیقت یہ میرا نفس ہے جو مجھے اکساتا ہے کہ زیادہ افراد سے ملنا جلنا رکھوں  تاکہ میرے چاہنے والوں  کی تعداد میں  اضافہ ہو تاکہ اصل حقیقت مجھ پر مشتبہ ہوجائے شیطان کہتا ہے کہ یہ خدا اور اسلام کی خاطر ہے، لہذا میں  یہ کام نہیں  کرسکتا‘‘۔