جماران كی پاكستان كے ایك كالج كے پرسنپل سے گفتگو:

امام(رح) دنیا بهر میں انقلاب اور تبدیلی كی عظیم اور سدا بهار پهچان هیں

نكویی نے اظهار كیا: امام خمینی دنیا بھرمیں انقلاب اور دگرگونی كی عظیم اورسدا بہار پهچان ہیں ۔ امام وه ہستی ہیں جنهوں نےاُمت ِمسلمه كو اسلام كے پرچم كے تلے جمع ہونے كی دعوت دی اور تمام اختلافات كا خاتمه كیا ۔

ID: 40000 | Date: 2015/06/21

جماران کے ساتھ اپنی گفتگو میں ’’معصومه زہرا نكویی ‘‘ نے امام خمینی (رح) كو گهری اور وسیع تبدیلی كے لئے غیر قابل فراموش عظیم نشانی كے عنوان سے یاد كیا اور مزید فرمایا : ایسی شخصیات دُنیاكو كئی صدیوں میں ایك بار نصیب ہوتیں ہیں ۔


نكویی نے اظهار كیا :امام خمینی دنیا بھرمیں انقلاب اور دگرگونی كی عظیم اورسدا بہار پهچان ہیں ۔ امام وه ہستی ہیں جنهوں نےاُمت ِمسلمه كو اسلام كے پرچم كے تلے جمع ہونے كی دعوت دی اور تمام اختلافات كا خاتمه كیا ۔


محترمه اظهارنكویی نے جو پهلی مرتبه ایران كا سفركیا تها جماران كے نمائنده سے كها :


اب میں پاكستان اپنی نظریات اور خیالات میں بڑی تبدیلی كے ساتھ لوٹ رہی ہوں ۔اور میرا اراده ہے كه اپنی سطح پر مثبت تبدیلی اور دگرگونی كا نمائنده بنوں ۔


آپ نے فلسطین اورصهیونیست كے ساتھ جهاد و مقابله كے بار ے میں امام خمینی (رح) كے نظریات اورآراءكی طر ف اشاره كیا اور كها : امام خمینی (رح) ہمیشه صهیونیست كے مقابله میں فلسطینی عوام كے حقوق پر تاكیداور ایك اسلامی مملكت كے رہبر كے عنوان سے ان كی حمایت كرتے تهے ۔