حیات ِامام خمینی (رح) کی یاد گاراورگراں بہأ لمحات آپ کے قریبی سا تھیوں کی زبانی :

ہم مردِ حق ہیں، مردِ قول نہیں ۔ ہم حق کے تابع ہیں، قول کے نہیں ۔۔

ایسا نہیں ہے کہ میں کوئی بات کہنے کے بعد پھر اس پر ڈٹ جاؤں ۔ ممکن ہے کہ پچہے سال میں نے کوئی بات کہی ہو(جوغلط ہو)، جہاں بہی میں نے دیکہا (پہلی) بات غلط واشتباہ تہی فوراً اپنی سابقہ بات سے لوٹؤں گا ۔ ہم حق کے تابع ہیں، قول کےنہیں ۔۔

ID: 39970 | Date: 2015/06/19

انقلاب اسلامی کے ابتدائی د س د نوں کی یاد گارونفیس لمحات کے بارے میں آپ کا ایک قریبی ساتھی کہتا ہے : ’’ کسی مسئلہ کے سلسسلہ میں، میں اورچند ساتھیوں کے ہمراہ حضرتِ امام کی خد مت میں حاضر ہوئے تا کہ کسی مسئلہ کے متعلق پھر سے امام کی رائے ونظر معلوم کریں ،ابتدأ،میں ہم نے مسئلہ کو استدلال و دلیل کے ساتھ  پیش کیا ، آپ نے سب کی رائے ونظریات توجہ اورغور سے سُنا، پہر جواب میں فرمایا : ہم مرد حق ہیں ، مردقول نہیں ۔ ایسا نہیں ہے کہ میں کوئی بات کہنے کے بعد پھر اس پر ڈٹ جاؤں ۔ ممکن ہے کہ پچہے سال میں نے کوئی بات کہی ہو(جوغلط ہو)، جہاں بہی میں نے دیکہا (پہلی) بات غلط واشتباہ تہی فوراً اپنی سابقہ بات سے لوٹؤں گا ۔  ہم حق کے تابع ہیں، قول کےنہیں ۔۔ جہاں بھی میں نے محسوس کیا کہ جوبات پہلی کہی گئی غلط تہی اسے چھوڑدوں گا اوراس سلسلہ میں مجھے کوئی ڈ راور خوف نہیں ۔


یہ حضرت امام خمینی (رح) کی حکومتی اورمعاشرتی سیرت کی ایک تجلّی ہے کہ آپ کس طرح حکومت اور معاشرہ سے مربوط پیچد گیاں اورمشکلات کا سامنا کرتے  ہیں ۔ کس قد راطمینان سے آپ نظام اور انقلاب کے حا میوں کے دلسوزانہ اور درد مندانہ رائےاور نظریات کو سُنتے ہیں اوران کو دل سے قبول کرتے ہیں اور ساتھ ساتھ غلطی ہونے کے احتمال کا بھی اعتراف کرتے ہیں اور آخر کار غلطی کے ازالہ کے لیے بھی اقدام کرتے ہیں ۔  ( ہفتہ نامہ حریم امام :ش۵۱)