حجۃ الاسلام و المسلیمن محمد جواد رضوی سے گفتگو :

امام خمینی (رح) کی نوجوانی سے سیاسی اور اجتماعی مسائل پر نظر و توجہ

جناب رضوی نے یاد دہانی کیا: امام خمینی (رح) کی استقامت، استقلال اور شجاعت نے ،الحادی مکاتب ِ فکرکی بنیادوں میں اور غربی اور مشرقی تمدن میں آشکارا عظیم زلزلہ ایجاد کیا اور کفر و شرک اور نفاق کے پارلیمانی قلعوں کو تباہی اور زوال سے دو چار کیا ۔

ID: 39956 | Date: 2015/06/17

   شہر خمین کے موسسہ نشر و آثار امام خمینی (رح)کے مہتمم جناب حجۃ الاسلام محمد جوادرضوی نے ‘‘مہر ‘‘ سائٹ کے نمایندہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا : امام خمینی ( رح ) کی شخصیت آج کی بشریت کے لئے زندگی کے تمام پہلوؤں میں  ایک کامیاب اورکامل نمونہ ہیں ۔ آپ سات سال کی عمرمیں حافظ کل قرآن تھے اور آپ کی زندگی سے جو یادگار لمحات باقی ہیں اُن سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ نوجوانی سے معاشرہ میں رونما ہو نے والے سیاسی اور اجتماعی واقعات اورحالات کے حوالے سے ہشیدار و بیدار رہتے تھے ۔


حجۃ الاسلام رضوی صاحب نے امام خمینی (رح) کے پچپنہ اور نوجوانی دور کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا : اس دور میں ،آج کی طرح اسکول نہیں ہوتے تھے ،اور جو لوگوں اپنے بچوں کی تعلیم اور تربیت کو اہمیت دیتے تھے ،بچوں کو ''مکتب خانہ "بھیجتے تھے ، تاکہ فارسی ادبیات اور قرآن کریم پڑھنااور لکھنا سیکھیں ۔ امام خمینی (رح) نے مکتب جانے کے ساتھ  ملا ابوالقاسم کے پاس پارہ عم ،گلستان ، بوستان سعدی اور دیگر ادبی کتابیں پڑھنا شروع کیا ۔


جناب رضوی نے اظہار فر مایا : امام خمینی (رح) کی مدرسہ میں ابھی پڑھائی جاری تھی کہ آپ کا محترم گھرانہ نے آپ کے لئے ابتدائی درجہ میں افتخار العلما کو خصوصی اُستادکے طور متعین کیا،اور محمد مہدی داعی نے مقدماتی کتابیں اور حاج میرزا نجفی نے آپ کوکتابِ منطق پڑھا یا ۔


موسسہ نشرو آثار امام خمینی (رح) کے مدیر نے بتایا : ابتدائی تعلیم کا دروان مکمل ہوتے ہی ،امام راحل (رح) شہر '' اراک " اور پھر  '' قم " کی طرف تشریف لے گئے ۔


آپ نے مزید فر مایا:امام (رح) کو جو کچھ  ارث میں ملا وہ زمین کا ایک ٹکڑاتھا جسے آپ نے اپنی حیات میں انقلاب کے بعد شہر خمین کے فقراء و ضرورتمندوں میں تقسیم کیا،جو ''کوروح اللہ " سے معروف ہے ،اوردوسرا آپ کا پرانا گھر ہے جس میں آپ کا گھرانہ رہتے تھے ، جو آثار قد یمہ کے عنوان رجسٹرڈ ہو چکا ہے ،جسے دیکھنے ہر سال دسیوں لوگ خمین آتے ہیں ۔


جناب رضوی نے یاد دہانی کیا: امام خمینی (رح) کی استقامت، استقلال اور شجاعت نے ،الحادی مکاتب ِ فکرکی بنیادوں میں اور غربی اور مشرقی تمدن میں آشکارا عظیم زلزلہ ایجاد کیا اور کفر و شرک اور نفاق کے پارلیمانی قلعوں کو تباہی اور زوال سے دو چار کیا ۔