راوی: حجت الاسلام روحانی

حامیوں اور حواریوں کو ساتھ نہیں لیتے تھے

امام آمد ورفت اور دوستوں سے ملاقات کو جاتے وقت ہمیشہ اکیلے ہی جاتے تھے

ID: 39566 | Date: 2024/01/29

امام آمد ورفت اور دوستوں  سے ملاقات کو جاتے وقت ہمیشہ اکیلے ہی جاتے تھے۔ ہمراہیوں  اور عملے کو ہرگز لے کے نہیں  جاتے۔ آپ کو اپنے دوست واحباب، محافظ واطرافیوں  کو ساتھ لے جانے سے نفرت تھی۔ جناب شیخ حسن صانعی نقل کرتے تھے کہ قم میں  ایک دن امام ایک عالم سے ملنا چاہتے تھے۔ لیکن ان کو پتہ معلوم نہیں  تھا۔ مجھ سے انہوں  نے ایڈریس پوچھا۔ میں  نے بہت اصرار کیا کہ راستہ بتانے کی فرض سے اس عالم کے گھر تک ہمراہ چلوں  لیکن امام نے بالکل انکار کردیا۔