راوی: خانم ڈاکٹر فاطمہ طباطبائی

آنکھیں قرآن پڑھنے ہی کیلئے چاہتا ہوں

جب ہم نجف میں تھے تو امام کی آنکھ دکھنے لگی

ID: 39396 | Date: 2023/12/21

جب ہم نجف میں  تھے تو امام کی آنکھ دکھنے لگی۔ ڈاکٹر نے معاینہ کر کے کہا: آپ چند دن کیلئے قرآن نہ پڑھیے اور آرام کیجئے۔ امام  ؒ ہنس پڑے اور کہا: ’’ڈاکٹر صاحب! میں  آنکھ تو قرآن پڑھنے ہی کیلئے چاہتا ہوں ۔ اگر آنکھ ہو اور قرآن نہ پڑھوں  تو اس آنکھ کا فائدہ کیا ہے؟ کوئی ایسا علاج کریں  کہ میں  قرآن پڑھ سکوں ‘‘۔