مرحوم سید صادق طباطبائی کی یاد:

نجف اشرف میں امام خمینی(رح) کی یادگار تصویر کے بارے میں

آغا مصطفی نے کہا: آپ کو ایک گهنٹہ کی اجازت ہے۔ یہاں امام(رہ) نے فرمایا: آپ کو ہمیشہ اجازت ہے!

ID: 39088 | Date: 2015/02/27

جماران خبررساں ویب سائٹ کے مطابق، آیت اللہ سید حسن خمینی(حفظہ اللہ) کے مامو، مرحوم سید صادق طباطبائی اپنی کتاب "خاطرات سیاسی، اجتماعی" کی جلد اول میں، چالیس سال قبل لی گئی اور شہرت یافتہ تصویر کے بارے میں لکهتے ہیں:


تقریبـاً سنہ 1353هـ، شمسی (1975ء) تها کہ میں عراق پہنچا اور حاج آغا سید مصطفی خمینی سے ملاقات کے دوران کہا: "میں چاہتا ہوں کہ امام کی تصویر بالکل آپ کی روزمزہ اور عادی حالت میں لے لوں، اس طریقے سے کہ امام اپنے روزمرہ کام میں مصروف ہوں جبکہ میں خبردار کئے بغیر تصویر بناؤں!


اس غرض سے ہم نے امام کی اجازت بهی حاصل کرلی لہذا جناب آغائے دعائی کے ہمراہ روضہ مولی امیر المؤمنین(ع) کی طرف نکلے۔ حضرت امام(رہ) داخل حرم مطہر ہوئے اور ہمیشہ کی طرح عبادت وراز ونیاز میں مشغول ہوئے اور مختلف حالت میں عکاسی میں مصروف رہا۔


شام کے وقت میں نے کہا: آغــا! ہم چاہتے ہیں کہ آپ کے کام کرنے کی جگہ اور اس کا احاطہ کو ویٹکن اور پوپ کی جگہ سے مقایسہ کریں، اگر اجازت دی جائے تو!


آغا مصطفی نے کہا: آپ کو ایک گهنٹہ کی اجازت ہے۔ یہاں امام(رہ) نے فرمایا: آپ کو ہمیشہ اجازت ہے!


دوسرے دن علی الطلوع، امام کے آنے سے پہلے، میں کمرے میں داخل ہوکر چند تصویریں کهینچی نیــز امام کے آنے کے بعد بهی کچه تصویریں لے لی اور آخرکار گهر سے باہر نکل گیا۔
بڑی خوشی کے ساته اپنی منزل کی طرف روانہ ہوا اور چاہا کہ فوراً تصویر بنوانے دوں لیکن بصد افسوس! دیکها کہ کیمرے کا نمبر زیرو ہے؟!! عکاس کو دیکهایا معلوم ہوا کہ اس میں کوئی فلم نیگٹیو نہیں ہے؟!!


حیران وپریشان، دل میں دکه بهرے واپس آغا مصطفی خمینی کے پاس پہنچا اور ماجرا کے بارے میں آپ کو بتایا! آپ نے فرمایا کہ دوبارہ سے شروع کرو۔


اس سفر میں میرا ساته، قطب زادہ بهی تها تو مجهے اس پر شک ہوا۔
بہرحال ناکام، بیروت کی طرف نکلا اور مامو جان (امام موسی صدر) کی خدمت میں پہنچتے ہی آپ نے واقعہ کے بارے میں پوچها! اور فرمایا: اگر میں اسے پیدا کرلوں تو تم کیا سوچے گا؟
میں نے جواب میں کہا: دو چیزوں کی طرف میرا گمان جائے گا، یا تو آپ کے بندے عراقی اینٹلی جنس موجود ہیں یا تو کووے نے خبر دی ہوگی!


مامو جان نے بتایا کہ جی ہاں! نیگٹیو آغائے قطب زادہ کے پاس ہے۔ قطب زادہ نے بهی کہا جی! میں چاہتا تها کہ تمہیں ایک سیاسی اور سیکورٹی سبق سیکهاؤں۔


درہر حال، اس سفر میں، میں نے دو 36 نیگٹیو پرمشتمل فلمیں، امام(رح) سے متعلق یادگار تصویریں کهینچی، ان میں سے ایک، یہی تصویر ہے۔