حسن خمینی کے مامو، سید صادق کے انتقال کی مناسبت سے

امام خمینی کو ڈاکٹر طباطبائی(رح) سے کس حد تک محبت ہے

ڈاکٹر طباطبائی کے حضرت امام خمینی(رح) سے اس قدر قریبی روابط تهے کہ یورپ اور امریکا میں قائم مسلم طلباء کی تنظیم کے ممبراں کے نام، حضرت امام خمینی کا پیغام ہر سال انہی کے ذریعے پہنچتا تها۔

ID: 39087 | Date: 2015/02/26

انا للہ وانا الیہ راجعون


جماران خبررساں ویب سائٹ کے مطابق، جناب حسین کاشفی کا کہنا تها: نجف اشرف میں سید صادق طباطبایی(رح) کے سید احمد خمینی(رح) اور حضرت امام خمینی(رح) سے  بہت ہی قریبی تعلقات کے ساته ساته، امام موسی صدر کے ساته بهی بہت گہرے روابط تهے۔ امام موسی صدر اس وقت جنوبی لبنان میں "حرکۃ المحرومین" کی قیادت کر رہے تهے۔


مرحوم ڈاکٹر طباطبائی کے استوار روابط نے جہاں امام خمینی اور امام موسی صدر کے مابین قریبی تعلقات کی ایک اچهی فضاء قائم کی تهی، یہی ان دو عظیم شخصیتوں کے متعلق بہت سی معلومات کو یورپ اور امریکہ کے مسلم طلباء کی "تنظیم اسلامی اسٹوڈنٹس ایسوسیئشن" کے  اراکین تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا تها۔


حضرت امام خمینی اور امام موسی صدر کی تحریکوں کو ڈاکٹر طباطبائی نے یورپ میں پیش کرنے کی بهرپور کوشش کی جس کے نتیجے میں وہ یورپ میں مقیم بعض طلباء کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب بهی ہوئے۔


انہوں نے مزید کہا: ڈاکٹر طباطبائی کے حضرت امام خمینی(رح) سے اس قدر قریبی روابط  تهے کہ  یورپ اور امریکا میں قائم مسلم طلباء کی تنظیم کے ممبراں کے نام، حضرت امام خمینی کا پیغام  ہر سال انہی کے ذریعے پہنچتا تها۔  


انہوں نے ڈاکٹر طباطبائی(رح) کی جانب سے یورپی یونیوریسٹیوں میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے آنے والے طلاب کی دینی فکر کی حفاظت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: ڈاکٹر طباطبائی نے یورپی دانشگاہوں میں تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے آنے والے طلباء کے دینی نظریات کے تحفظ میں مؤثر کردار ادا کرنے کے ساته، اس وقت یورپی یونیوریسٹیوں میں اتحاد کے سائے میں اسلامی فضا قائم کرنے میں اہم رول بهی ادا کیا۔   


جناب کاشفی نے اس سوال کے جواب میں کہ جب امام خمینی نے عراق سے فرانس کی جانب  ہجرت کی تو ڈاکٹر طباطبائی(رح) اور تنظیم کا رد عمل کیا تها؟ کہــا: جب ہمیں اس بات کا علم ہوا کہ فرانسیسی حکومت نے امام خمینی کے فرانس میں قیام کے حوالے سے اپنی رضامندی کا اعلان کیا ہے تو فرانسیسی حکومت کے اس مثبت قدم پر تنظیم اسلامی اسٹوڈنٹس ایسوسیئشن کی جانب سے مثبت رد عمل کے طور پر اظہار نظر کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ حضرت امام خمینی کے استقبال کیلئے پیرس ائیرپورٹ پر اپنا ایک نمائندہ بیجا جائے، اس وقت ڈاکٹر طباطبائی بهی وہاں موجود تهے، امام خمینی کے آتے ہی انہوں نے یورپ اور امریکا میں قائم تنظیم کے اراکین کا تعارف  کراتے ہوئے ان کی کارکردگی اور فعالیتوں کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔ اس وقت یہ بات ہم پر عیاں ہوگئی کہ امام خمینی کو ڈاکٹر طباطبائی(رح) سے کس حد تک محبت ہے۔


انہوں نے ڈاکٹر طباطبائی کے بارے میں مزید کہا: امام خمینی کی نوفل شیٹا میں قیام کے دوران  انقلاب اسلامی ایران اور امام خمینی سے متعلق میڈیا پر شائع ہونے والی خبروں کے ترجمے پر مامور طلباء کے مسئول بهی ڈاکٹر طباطبائی تهے جن کا کام انقلاب اسلامی سے متعلق بیرونی اخبارات میں شایع ہونے والی خبروں کے ترجمے کا نچوڑ امام خمینی کو پیش کرنے کے ساته یورپ اور امریکا میں مقیم  مسلم طلباء کو اعلامیوں کی صورت میں اس حوالے سے آگاہی دینا تها جس  میں ڈاکٹر طباطبائی پیش پیش تهے۔