یمنی سیاسی ورکر کی گفتگو

یمن میں انقلاب کی بنیاد امام خمینی(ه) کی فکر سے اخذ شدہ ہے

امام خمینی کے استکبار سے مقابلہ،مظلوموں کی حمایت اور آزادی جیسے افکار سے یمنی انقلاب نے جنم لیا ہے

ID: 38976 | Date: 2015/02/19

یمن کے سیاسی ورکر " حیی محمد" نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں امام خمینی کے افکار کو مینارہ نور قرار دیتے ہوئے کہا کہ امام کے انقلاب ایران سے دنیا بهر میں آزادی پسند افراد رہنمائی لے رہے ہیں۔


انصاراللہ کے اس ممبر نے امریکہ کی اسلام دشمن پالیسی کو نادرست قرار دیتے ہوئے کہا : خلیج میں کچه ممالک امریکہ کے غلام بن چکے ہیں اور ان ممالک کی اسلام دشمنی کسی سے پوشیدہ نہیں اور انہیں ممالک کی وجہ سے امت اسلامی میں اختلافات موجود ہیں۔


انہوں نے کہا کہ عدالت ،جمہوریت اوراستعماری طاقتوں کو اپنے ملک سے دور رکهنا  ہمارے انقلاب کا ہدف ہے جو امام خمینی کی فکر سے ماخوذ شدہ ہے۔


یحیی محمد نے کہا کہ اسلامی انقلاب کو نمونہ قرار دیتے ہوئے ہم نے کامیابی حاصل کی ہیں اور اس انقلاب کو نمونہ قرار دیتے ہویے آج فلسطین کی آزادی کے لیے کاوشیں جاری ہیں۔


انہوں نے یورپ میں اسلامو فوبیا اور اسلام مخالف اقدامات کے لیے انقلاب اسلامی اور ایران کے کردار کو سراہا ۔