ادارہ ثقافت اور تعلقات اسلامی کے سربراہ ابوذر ابراهیمی ترکمان:

عشرہ فجر انقلاب؛ ساٹه ممالک میں پروگرامز منعقد ہوں گے

اسلاموفوبیا کے خلاف انقلاب اسلامی کے حوالے سے مختلف ممالک میں پروگرامز منعقد ہوں گے

ID: 38929 | Date: 2015/02/16

ادارہ ثقافت اور تعلقات اسلامی کے سربراہ ابوزر ابراهیمی ترکمان کے مطابق عشرہ انقلاب کی مناسبت سے مختلف اسلامی اور دیگر ممالک میں انقلاب کی چهتیسویں  سالگرہ کے حوالے سے جشن انقلاب کے پروگرامز منعقد ہوں گے
ابراهیمی کے مطابق ساٹه ممالک میں ۸۰ ثقافتی ادارے موجود ہیں جو اس حوالے سے پروگرمز منعقد کریں گے
مختلف ممالک جیسے عراق، افغانستان،قطر ،امریکہ اور جاپان وغیرہ  میں انقلاب کے ثمرات اور اثرات کے علاوہ دیگر موضوعات پر علمی نشستیں منعقد ہوں گے
اس حوالے سے مختلف ممالک جیسے اسپین، تیونس، عراق، گهانا، کویت، نایجیریا، امریکہ، آرمینیا، پاکستان، اٹلی، تنزانیہ، چین، کروشیا، انڈونیشاء، صربیا، جاپان، تاجیکستان، افغانستان اور لبنان وغیرہ میں ایرانی اسکالر بهی بهجوایے جائیں گے
ادارہ ثقافت اور تعلقات اسلامی کے سربراہ کے مطابق ۱۵ نمایشگاہ،۲۱ کتب نمائش بهی مختلف ممالک جیسے لبنان، آرمینیا، کرواشیا، تنزانیہ، امریکہ، پاکستان، اسپین ، بلغاریہ ، اٹلی، صربیا، عراق، نایجیریا، روس، کویت، قطراور مصر میں منعقد ہوں گی
مختلف ممالک جیسے قزاقستان، افغانستان، قطر، کویت، نایجیریا، عراق، اسپین، آرمینیا، اٹلی، بلغاریہ، تنزانیہ، تیونس، چین، کروشیا، سوئیڈن، صربیا، عراق، روس، امریکہ، ملایشاء، آذربایجان، سری لنکا، اتیوپیا، جرمنی، مصر، انڈونیشاء، لبنان، هندوستان اور رومانیہ میں ایران فلم اور ڈکومنٹری بهی دیکهائی جائے گی
ایرانی موسیقی، آرٹس نمائش اور ریڈیو پروگرامز بهی درجنوں ممالک میں مختلف این جی اوز کے تعاون سے پیش ہوں گے
انہوں نے کہا کہ رہبر انقلاب کے فرمان پر اسلامو فوبیا کے شدت کو کم کرنے کے حوالےسے بهی خصوصی پروگرامز مد نظر ہیں ۔