بیت امام(رح) میں بانو ثقفی کی آمد، نور علی نور کا مصداق تها

تفسیر قرآن مجید کے استاد، آیت اللہ جوادی آملی نے یہ بهی کہا کہ بانو ثقفی(رہ) کے بیت امام خمینی(رح) میں حضور، درحقیقت نور علی نور کا مصداق تها۔

ID: 38925 | Date: 2015/02/15
بیت امام(رح) میں بانو ثقفی کی آمد، نور علی نور کا مصداق تها
جماران نیوزایجنسی کے مطابق، آیت اللہ العظمی جوادی آملی کا کہنا تها: حضرت امام خمینی(رح) کی زوجہ مکرمہ، انقلاب اسلامی کیلئے عقیلہ کی حیثیت رکهتی تهی۔ انهوں مزید کہا: اس بانو سے متعلق پہلا اور اہم نکتہ یہ ہے کہ آپ، شریف وعالی شان اور باصلاحیت وعلمی گهرانہ آیت اللہ ثقفی سے تعلق رکهتی ہیں۔ اس وجہ سے با استعداد شاگرد نے، علم وصفات حسنہ سے مالا مال اور قوی النفس معلم، والد گرامی سے جو کہ حوزہ علمیہ میں شاخص اساتذہ میں شمار ہوتے تهے، بہتر انداز سے کسب فیض کی ہے۔ آیت اللہ نے مزید فرمایا: گزشتہ دور میں مراجع عظام اور علمائے کرام کی تمام تر کوشش یہ تهی کہ اپنے اپنے گهروں میں خاص کر لڑکیوں کو اچهی تربیت اور معارف الہیہ کی تعلیم دیں تاکہ معاشرے میں خواتین کی تربیت وتعلیم کے ذمہ دار، خواتین ہی ہوں۔ تفسیر قرآن مجید کے استاد، آیت اللہ جوادی آملی نے یہ بهی کہا کہ بانو ثقفی(رہ) کے بیت امام خمینی(رح) میں حضور، درحقیقت نور علی نور کا مصداق تها۔ آپ نے پہاڑ کی مانند استوار، حضرت امام(رہ) کے ہر لمحے میں آپ کا ساته دیا۔سب کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ سخت ودشوار تکالیف کا برداشت کرنا، ترک وطن اور خانہ وکاشانہ کا چهوڑنا نیز جوان وعزیز بیٹے کی شہادت اور وہ مشکلات جو آپ اور امام(رہ) واہل خانہ پر انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی تک آ پڑی، ان سب کا تحمل کرنا آسان بات نہیں! حضرت استاد نے مزید فرمایا: عورت اگر اللہ کا دیا ہوا سرمایہ کو بخوبی قدر کرتے ہوئے اس کے تحفظ میں کوشاں رہے تو زندگی میں سکینت اور سکون بخشے گی۔ انقـلاب اسلامی بهی جناب بانو صاحبہ کی تحمل اور سکینت کی مرہون منت ہے جو آپ نے اندرون خانہ، گهر والوں کو محبت وزندگی میں گرمی مبذول کرتی رہی۔ بنابریں، خانم صاحبہ کو معاشرے کی خواتین کے یہاں صحیح معنوں میں تعارف کرانا چاہئے اور انہیں آپ کے رفتار وگفتار کی طرف توجہ دلانے کی ضرورت ہے اور یاد دہائی کی جائے کہ محترمہ خواتین، اپنی شخصیت کی خود حفاظت کریں اور اندرون خانہ محبت آمیز کردار اپنا لیں، اس صورت میں سماجی اکثر وبیشتر خامیاں اور بدعنوانیوں کا خاتمہ ممکن ہوگا۔