اســلام کے معتقد، اسلام کی فریاد سنیں: امام خمینی(رح)

دو جماعت ایسی ہیں جنہیں میری کمر توڑ رکهی ہیں: ان میں سے ایک عالم متہتک (بے پرواہ اور بے حیا عالم) ہے اور دوسری جماعت، جاہل متنسک (ناداں عابد) ہے!

ID: 38747 | Date: 2015/01/29

آستان – حرم مطہر امام خمینی(رح) کی سائٹ کے مطابق، امام خمینی(رح) نے اپنے گرانقدر کلام کے ذریعے اسلام اور انقلاب کے مستقبل کے بارے میں دردمندانہ انداز میں فرماتے ہیں:


وہ لوگ جو اسلام پر اعتقاد رکهتے ہیں انہیں چاہئے کہ اسلام کی فریاد رس بهی ہوں۔ جن حضرات کی خواہش ہے کہ ملک میں اسلام کی حاکمیت ہو، اسلام کی فریاد پر پہنچنا چاہئے۔ کچه جوان گروہ، مسائل سے آشنا نہیں ہیں۔


جاہل متنسک (ناداں عابد) پیغمبر اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس کلام کا شمار ہوتا ہے، جہاں آپ نے فرمایا:


دو جماعت ایسی ہیں جنہوں میری کمر توڑ رکهی ہیں: ان میں سے ایک، عالم متہتک (بے پرواہ اور بے حیا عالم) ہے اور دوسری جماعت، جاہل متنسک (ناداں عابد) ہے!


مقدس نما جاہل لوگ رسول اکرم(ص) کی کمر توڑ دی۔ وہ جاہل جس کو اسلامی قوانین کی خبر نہیں، وہ خود سے اور نادرست افکار کے ذریعے اسلام کے نام، اسلام کی خدمت سمجهتا ہے۔ یہ ان لوگوں میں سے ہے جن کے بارے میں پیغمبر اعظم(ص) نے فرمایا کہ میری کمر توڑ دیں گے! "قصم ظهری الرجلان، عالم متهتک وجاهل متنسک" آپ خود سوچیں ۔ ۔ ۔ اسلام کی خاطر کوئی نہ کوئی فکر کریں! اگر اسی طریقے سے رہا کردیا جائے تو کم عرصے کے بعد، اسلام سے اور نہضت نیـز دیگر امورات سے عوام منہ پهیر لیں گے۔


 


صحیفه امام، ج‏11، ص 314