بیسویں صدی کی سب سے عظیم شخصیت

امام خمینی دنیا کے سیاست دانوں اور دانشوروں کی نظر میں // مسلمان امریکی دانشور اور امریکا کی ٹیمبل یونیورسٹی میں دینیات کے شعبے کے سربراہ ڈاکٹر مصطفی ایوب کہتے ہیں:

ID: 38402 | Date: 2015/01/06

میرا ماننا ہے کہ تاریخ امام خمینی رحمت اللہ علیہ کو بیسویں صدی کی سب سے عظیم شخصیت کی حیثیت سے یاد کرے گی۔ کیونکہ وہ ایسی شخصیت کے حامل تهے جس میں سیاسی اور دینی سوجه بوجه کوٹ کوٹ کر بهری ہوئی تهی۔ یہ بات صحیح ہے کہ غیبت صغری سے ایک شیعی اسلامی مفہوم کے عنوان سے ولایت فقیہ ہمیشہ سے موضوع بحث رہا ہے لیکن امام خمینی نے اس موضوع کی الگ ہی تفسیر کی کہ امام معصوم فقیہ علماء کے ذریعہ حکومت میں کردار ادا کرتا ہے اور وہ علماء امام علیہ السلام کے نائب ہوتے ہیں، چنانچہ اگر کسی شخص میں وہ خصوصیات جسے امام علیہ السلام نے بیان کی ہیں پائی جاتی ہوں تو وہ فقیہ ہوگا۔


میرا یہ ماننا ہے کہ امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے انقلاب کے اهم ترین اثرات میں سے ایک یہ ہے کہ آپ نے ایک اہم اسلامی ملک میں بے دین حکومت کو اسلامی حکومت میں تبدیل کردیا اور اس طرح سے اسلامی جمہوریہ ایران دنیا کے اسلامی تحریکوں کے آیڈیل میں تبدیل ہو گئی۔


میرا یہ ماننا ہے کہ فکری قدرت کے لحاظ سے امام خمینی صرف اور صرف ایک فرد یا غیر معمولی شخصیت نہیں تهے بلکہ تاریخ کا دهارا موڑنے والی شخصیت تهے۔