ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے امام خمینی کے فرمان پر 12تا 17ربیع الاول ’’ ہفتہ و حدت‘‘ کے عنوان سے منایا جارہا ہے

مجلس و حدت مسلمین کی جانب سے کراچی بهر میں ریلیاں جلسہ و جلوس نکالے گئے اور عاشقان مصطفی (ص) کیلئے سبیلیں لگائی گئیں

ID: 38395 | Date: 2015/01/06

سرکار دوعالم حضرت محمد مصطفی (ص)کے جشن عید میلاد النبی(ص) کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے کراچی بهر میں ریلیاں جلسہ و جلوس نکالے گئے اور عاشقان مصطفی (ص) کیلئے سبیلیں لگائی گئیں۔ پاکستان بهر کی طر ح شہر قائد میں 50سے زیادہ مقامات پر مختلف جلو سوں کے راستوں پر عاشقان مصطفی کیلئے شربت، دوده اور پانی کی سبیلیں لگائی گئیں جبکہ ایم ڈبلیو ایم کراچی کی جانب سے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں امام خمینی کے فرمان پر 12تا 17ربیع الاول ’’ہفتہ وحدت‘‘ کے عنوان سے منایا جارہا ہے اور اس ہی مناسبت سے محفل میلاد النبی (ص) کے پروگرامات منعقد کئے جارہے ہیں، 12ربیع الاول کے عظیم دن مجلس و حدت مسلمین کراچی کا مرکزی کیمپ نمائش چورنگی پر لگایا گیا۔


دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے سوشل میڈیا سیل کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جاری اس دہشت گردی سے نجات کا واحدحل امت مسلمہ میں اتحاد اور وحدت ہے، اس اتحاد اور و حدت کی مثال ہمیں اپنے پیارے آقا سرکار دو عالم کی ذات اقدس کا بغور مشاہدہ اور ان کی سنت پر عمل کر کے ہی حاصل ہو سکتی ہے انشا ء اللہ شیعہ و سنی متحد ہیں اور ہم اپنی وحدت سے ملک خداد پاکستان میں اسلام دشمن عالمی استعماری طاقتوں اور ان کے تیار کردہ ایجنٹوں کو شکست دیتے آئے ہیں اور آئندہ بهی ان کو ناکامی کا سامنا رہے گا۔ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے گزشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان بهر میں ہفتہ و حدت 12 تا 17 ربیع اول جشن عید میلاد النبی (ص) کے حوالے شیعہ و سنی برادران مختلف مشترکہ عقیدت کی محفلوں کا انقاد کرتے ہیں اور انشااللہ یہ سلسلہ تا دم مرگ جاری رہے گا۔


بشکریہ شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)