امام خمینی(رح) کا پیغام

عزم شبیر کا، عباس کا انداز جہـاد // عظمت صلح حسن سونپ رہا ہوں تم کو

ID: 38346 | Date: 2015/01/01

منصب دار ورسن سونپ رہا ہوں تم کو


میں شہادت کی لگن سونپ رہا ہوں تم کو


اب حوالے ہیں تمہارے یہ ادهورے مرے کام


دست بازو کی تهکن سونپ رہا ہوں تم کو


خون میں ڈوبی ہوئی شام بہشت زہرا


سرخ رو صبح وطن سونپ رہا ہوں تم کو


" یہ عبادت کی بہاریں، یہ دعـا کی خوشبو"


دین وایمان کا چمن سونپ رہا ہوں تم کو


جو دهڑکتا تها غریبوں کے ضعیفوں کے لئے


دل کے زخموں کی دکهن سونپ رہا ہوں تم کو


عزم شبیر کا، عباس کا انداز جہـاد


عظمت صلح حسن سونپ رہا ہوں تم کو


 


شفق شادانی ایم، اے -  ہندوستان