روح انسانیت

واقعہ کوئی جو اسلام کا دہراتا ہے // آپ کا نام زباں پر مری آ جاتا ہے

ID: 38343 | Date: 2015/01/01

ذکر جب ہوتا ہے اللہ کی رحمت کا کہیں


ذکر جب ہوتا ہے حیدر کی شجاعت کا کہیں


ذکر جب ہوتا ہے آقا کی رسالت کا کہیں


ذکر جب ہوتا ہے اسلام کی عظمت کا کہیں


جب کبهی صدق کا پرچم کہیں لہراتا ہے


آپ کا نام زباں پر مری آ جاتا ہے


 


ذکر اخلاص و محبت کا اگر ہوتا ہے


ذکر کردار و مروت کا اگر ہوتا ہے


ذکر اخلاق و شرافت کا اگر ہوتا ہے


ذکر ایمان کی رفعت کا اگر ہوتا ہے


واقعہ کوئی جو اسلام کا دہراتا ہے


آپ کا نام زباں پر مری آ جاتا ہے


 


ذکر ہوتا ہے جو ہمت کا، جواں مردی کا


ذکر ہوتا ہے جو انسان سے ہمدردی کا


ذکر افکار شریعت کی نگہبانی کا


ذکر ہوتا ہے جو مجلس میں وفا داری کا


واسطے حق کے شہادت جو کوئی پاتا ہے


آپ کا نام زباں پر مری آ جاتا ہے


 


ذکر ہوتا ہے کدورت کے مٹانے کا جہاں


ذکر ہوتا ہے حقارت کے مٹانے کا جہاں


ذکر ہوتا ہے نفرت کے مٹانے کا جہاں


ذکر ہوتا ہے عداوت کے مٹانے کا جہاں


جب کہیں پیار کے نغمات کوئی گاتا ہے


آپ کا نام زباں پر مری آ جاتا ہے


 


واجد سحری - پاکستان