ہمیں فخر ہے کہ ہماری تاریخ کے ابتدا دو الہی پیغمبروں سے وابستہ ہے

صدر روحانی نے مزید کہا: ہماری کامیابی اتحاد، انضمام اور یکجہتی نیز آپسی اختلافات کو پس پشت پهینک میں مستور ہے۔ ہم سب ایک کشور کے ہیں اور اسلام وایران کے زیر سایہ میں ہیں.

ID: 38270 | Date: 2014/12/27

جماران کے مطابق، صدر حسن روحانی کا کہنا تها: دنیا کے افتخارات میں سے ہے کہ عیسوی اور اسلامی تاریخ کا آغاز ایسے دو عظیم پیغمبران الہی یعنی حضرت عیسی بن مریم(ع) اور حضرت رسول مکرم اسلام(ص) کی زندگی کے ساته کسی نے کسی طرح وابستہ ہے اور یہ اس بات پر دلیل ہے کہ اسلامی معاشرے کا اتصال، نبوت، رسالت اور آسمانی تعلیمات اور وحی الہی کے ساته ہے۔


حجت الاسلام شیخ حسن روحانی نے اپنے بیان میں یہ کہتے ہوئے کہ ہم مسلمانوں کی اپنی ہی خاص تاریخ رکهتے ہیں اور یہ ہمارے اسلامی تمدن کے افتخارات میں سے ہے، وضاحت کی: اگر دنیا والوں کے نزدیک کوئی تاریخ، عیسوی تاریخ کے عنوان سے موجود ہو، ہم مسلمانوں کی تاریخ کا آغاز خواہ ہجری شمسی، خواہ ہجری قمری، دونوں ہجرت پیامبر معظم اسلام(ص) سے متصل ہے۔


صدر روحانی نے مزید کہا: ہماری کامیابی اتحاد، انضمام اور یکجہتی نیز آپسی اختلافات کو پس پشت پهینک میں مستور ہے۔ ہم سب ایک کشور کے ہیں اور اسلام وایران کے زیر سایہ میں ہیں اور آئینی قانون، رہبری نیز اتحاد کے، ہم سب پابند ہیں۔ ہمیں چاہئے کہ ناچیز اور بیہودہ مسائل، اس پارٹی یا اس طرف کی پارٹی، دائیں بائیں بازو گروپس، یہ مذہب یا وہ مذہب، یہ دین یا وہ دین جیسے امور کو بالکل کنار رکهیں اور ہم اس بات پر فخر کریں کہ ہم سب مسلمان اور ایرانی ہیں۔