مقام بندگی امام خمینی(رح) جیسی شخصیت کی تربیت میں دخیل ہے

امام(رح) اور رہبر معظم کے اقتدار وصلابت، جانثاروں اور کمانڈروں کی ہوشیاری اور مدیران صالح کے وجود یہ سب ان کے علم وایمان سے نشأت یافتہ ہے۔

ID: 38156 | Date: 2014/12/14

اسمبلی کے نائب صدر جناب سید محمد حسن ابوترابی فرد کہا: آج اگر بسیجی قوت، با تقوا اور تجربہ کار کمانڈرز نہ ہوتے تو آج دہشت گرد داعشی بغداد تک پہنچ چکے ہوتے اور آج کل کربلائے معلی میں لاکهوں محبان ابی عبداللہ الحسین(ع) کے زائرین کے امن وآسائش کی خبر نہ ہوتی۔


جماران کے مطابق، ابوترابی فرد کا کہنا تها کہ ہم بنیادی تبدیلیوں کی دہلیز پر کهڑے ہیں۔ اس تبدیل وتحول کو ہمارے بسیجی نیز اسلامی انقلاب اور باعظمت ایرانی عوام نے علاقے میں آغاز کی ہیں۔ نتیجتاً جہان اسلام میں لبنان، مقاومت کی علامت بن کر ظاہر ہوا۔ آج ایسی شخصیات لبنان کے باگڈور پر قابض ہیں کہ جو امام خمینی(رح) کے مکتب کی تربیت یافتہ ہیں۔


ابوترابی فرد نے مزید کہا: ایک نوجوان بسیجی کو چاہئے کہ وہ اپنے تمام تر صلاحیتوں اور سرمایہ وجودی سے بخوبی بہرہ مند ہوں اور خدا کیلئے بندگی کریں۔ یہ میری آپ نوجوانوں سے نصیحت ہے کہ مقام بندگی خدا میں قدم رکهیں اور اپنے اوقات، عبودیت اللہ میں گزاریں۔ یہی مقام بندگی امام خمینی(رح) جیسی شخصیت کی تربیت کا باعث بنا اور دفاع مقدس کے دوران حماسی جنگ کی قیادت فرمائی۔ رہبر معظم انقلاب کے موثرترین اور نمایاں ترین خصوصیت، عبودیت اور اللہ کی بندگی ہے، ہاں! اس راہ میں قدم رکهنے کیلئے بهی احتیاط سے کام لینا ہوگا۔


مجلس شورائے اسلامی کے نائب صدر نے بسیجی طالبعلم کی خصوصیات کو علم اندوزی بتاتے ہوئے کہا: حصول علم میں انتهک کوشش کرنے کے ساته ساته، دوسروں سے بهی سبقت لے لیں اور علمی بلندیوں تک دست درازی کرکے چوٹی کو فتح کرنا ہوگا۔


سید ابوترابی فرد نے اپنے بیان کے اختتام میں تاکید فرمایا: امام(رح) اور رہبر معظم کے اقتدار وصلابت، جانثاروں اور کمانڈروں کی ہوشیاری اور مدیران صالح کے وجود یہ سب ان کے علم وایمان سے نشأت یافتہ ہے۔


 


جماران