آپسی اختلاف ہمارے لئے سب سےبڑا خطرہ: صدر روحانی

ڈاکٹر روحانی نے کہا: امام خمینی(رح) ہمیشہ خدمات کی اشاعت پر زور دیتے تهے۔ اگر چہ بہت سارے نقائص اور مشکلات اب بهی موجود ہیں...

ID: 38093 | Date: 2014/12/04

ایران کے صدر مملکت نے کہا: مذاکرات کے لئے منتخب ٹیم کے تمام افراد با تجربہ ہیں۔ ان کے اندر شجاعت و شہامت اور بحد لازم لیاقت وشائستگی پائی جاتی ہے، نیز رہبر انقلاب نے ہمیشہ ان کی پشت پناہی کی ہے۔ اسی طرح ہماری عوام بهی ہمیشہ ان کی پشت پناہی کرتی رہی ہے۔


جناب حجت الاسلام روحانی نے رہبر معظم کی تاکیدات  اور امام خمینی(رہ) کی مسلمانان عالم کی صفوف میں آپسی اتحاد پر مبنی گفتگو کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا: آج کوئی بهی چیز اتحاد، یکدلی، یکجہتی، صمیمیت اور برادری سے بڑه کر اہمیت نہیں رکهتی۔ آج ہمیں سب سے بڑا خطرہ اختلاف سے لاحق ہے۔


ڈاکٹر روحانی نے ملک کے مختلف مراکز میں آرام وسکون نیز امن وامنیت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: آج ہمارا ملک صحیح سمت میں آگے بڑه رہا ہے۔ اب تک ایک اچهی جہت میں ہم چل رہے ہیں۔


ایرانی صدر مملکت نے زور دیتے ہوئے کہا: ہم سبهی کو تمام تر توانائیوں، امیدوں اور اطمینان کے ساته اپنی کوششیں جاری رکهنی ہوں گی۔ ساته ہی ہمیں ایک دوسرے کے تجربیات سے بهرپور فائدہ اٹهانا ہوگا۔ پهر اس بات میں کوئی شک وتردید نہیں کہ رب کریم کی خاص مدد اور حضرت امام زمانہ علیہ السلام کی خصوصی توجہات ہم سب کے شامل حال ہوں گی۔ جس کے نتیجہ میں کامیابی ہماری ہوگی۔


ڈاکٹر روحانی نے اپنی گفتگو آگے بڑهاتے ہوئے اضافہ کیا: سربراہان مملکت میں جس قدر آپسی ہم فکری پائی جائے گی، اسی قدر ہم تیزی سے نہایت آسانی کے ساته اپنے اہداف تک دسترسی پا سکیں گے۔      


ڈاکٹر روحانی نے مزید کہا: امام خمینی(رح) ہمیشہ خدمات کی اشاعت پر زور دیتے تهے۔ اگر چہ بہت سارے نقائص اور مشکلات اب بهی موجود ہیں لیکن اگر یہ مشکلات حد سے زیادہ بیان کئے جائیں اور خدمات ذرا بهی بیان نہ ہوں اس وقت لوگوں کی حکومت کے سلسلہ میں ملنے والی نظران کی اطلاعات کے مطابق دقیق نہیں ہو سکتی۔


داکٹر روحانی نے کہا: ہاں ہمارے جوانوں کو پر امید رہنا چاہئے تا کہ وہ دل لگا کر اپنی تعلیم مکمل کریں اور ملک کی فلاح وبہبودی کے لئے مشتاقانہ عمل کریں۔ اگر ہم سماج و معاشرہ میں زندگی بسر کرنے والوں سے مسلسل بیکاری کی بات کریں تو آنے والا کل ہمارے ملک کے لئے گذشتہ کل سے بدتر ہوگا۔ اس طرح ہمارے جوانوں میں آگے کام نہ کرنے اور بیاکری سے مایوس ہونے کا موقع مزید فراہم ہو جائے گا۔


ڈاکٹر روحانی نے اضافہ کیا: عموم افراد کی فکر پوری دنیا میں اور ملک کے داخلی مسائل میں بهی بیحد اہمیت رکهتی ہے۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم حکومت کے توسط سے انجام پانے والی خدمات کا ذکر کریں۔



ماخذ:  president.ir