امام(رح) نماز بر وقت اور جماعت کے بہت ہی پابند تهے

آپ(رہ) اپنے مصطفی (آیت اللہ شہید) سے ہمہ وقت نصیحت فرمایا کرتے تهے کہ اخلاقیات کا خیال رکهیں اور مفید انسان بننے کی کوشش کریں۔

ID: 38035 | Date: 2014/11/30

رضاخان کے دور میں اخلاق اور عرفان سے متعلق درس کا سلسلہ امام خمینی(رح) قم شہر کے  مسجد امام میں دیا کرتے تهے جبکہ شاگردوں کی تعداد آٹه سو تک پہنچتے تهے یهی مسئلہ بعض مخالف افراد کیلئے بہت گراں گزرتا تها۔ گستاخی کی زبان پهراتے تهے کہ خمینی کو فقہ سے کیا واسطہ، اسے تو فقہ عبور نہیں ہے، اسفار وفلسفہ پڑهائے تو کافی ہے!!


امام خمینی(رح) نماز بر وقت اور جماعت کے بہت ہی پابند تهے، آپ مدرسہ فیضیہ میں بسا اوقات آیت اللہ خوانساری اور آیت اللہ زنجانی کی عدم موجودگی میں اقامہ فریضہ فرماتے تهے تو بعض شکاک حضرات بلکہ امام سے معاند افراد جماعت میں شریک نہیں ہوتے تهے صرف اس لئے کہ امام خمینی(رہ) حوزہ علمیہ میں فلسفہ تدریس کررہے ہیں!!


حضرت امام(رح) نظم ونظامت کا بهی بہت ہی پابند تهے اور آپ کو غیبت سے سخت نفرت تهی۔ آپ اپنے مصطفی (آیت اللہ شہید) سے ہمہ وقت نصیحت فرمایا کرتے تهے کہ اخلاقیات کا خیال رکهیں اور مفید انسان بننے کی کوشش کریں۔


منبع: صحیفہ دل، ج2،ص69