امام خمینی(رہ) کے حرم میں جلد ہی خمینی میوزیم کا افتتاح

موسسہ تنظیم ونشر آثار امام خمینی(رہ) کا سب سے اہم فریضہ، امام راحل کے آثار کی حفاظت اور انہیں نظم دینا ہے۔ اب تک مذکورہ موسسہ نے اس راہ میں بہت ہی کامیاب طریقہ سے عمل کیا ہے۔

ID: 37867 | Date: 2014/11/19

موسسہ تنظیم ونشر آثار امام خمینی(رہ) معمار کبیر انقلاب اسلامی ایران کی زندگی اور آپ کے آثار کی ترویج کا واحد وہ قانونی مرکز ہے جو آپ کی زندگی کے اواخر میں وجود میں آیا۔


اس موسسہ کی تاسیس کے لئے حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد خمینی(رح) نے امام امت(رح) کی خدمت میں تجویز پیش کی اور امام نے بهی ۱۷/شہریور ۱۳۶۷ہجری شمسی (8 ستمبر 1988ء) میں اس کے بنانے کا حکم صادر فرمایا۔


مجلس شورائے اسلامی نے بهی ۱۳۶۸هـ،ق (1989ء) میں پاس ہونے والے ایک قانون کے تحت امام خمینی(رح) کے آثار کی ترویج اور حفاظت کی ذمہ داری براہ راست اس موسسہ کے سپرد کی۔


موسسہ تنظیم ونشر آثار امام خمینی(رہ) کے معاون حجۃ الاسلام والمسلمین جناب کمساری نے کہا: جس ادارہ سے بهی امام راحل کے سلسلہ میں مقالہ یا کتاب شایع ہوتی ہے، اسے موسسہ تنظیم ونشر آثار امام خمینی(رح) سے اجازت لینی پڑتی ہے جس سے موسسہ کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔


موصوف نے کہا: موسسہ تنظیم ونشر آثار امام خمینی(رہ) کا سب سے اہم فریضہ، امام راحل کے آثار کی حفاظت اور انہیں نظم دینا ہے۔ اب تک مذکورہ موسسہ نے اس راہ میں بہت ہی کامیاب طریقہ سے عمل کیا ہے؛ آج امام سے مربوط تمام آثار مرتب ہو چکے ہیں اور ان کی خاص ٹیکنیک کے ذریعہ حفاظت کا سامان فراہم کیا گیا ہے۔


جناب کمساری نے اضافہ کیا: جلد ہی امام بزرگوار کی مرقد پر ایک میوزیم کا افتتاح ہوگا جس میں آپ کے متعدد آثار واسناد لوگوں کے مشاہدہ کی غرض سے جائیں گے۔


 


جماران نیوزایجنسی